مکران کوسٹل ہائی وےپربڑھتے ٹریفک حادثات کی روک تھام، اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی جی پولیس مکران کوسٹل ہائی وے N-10، جناب برکت حسین کھوسہ صاحب اور ایس پی زون 01, خورشید احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر مکران کوسٹل ہائی وے پولیس N-10 کے سیکٹر انچارج آئی پی غلام صدیق ملغانی اور دیگر افسران نے کسٹم ہاؤس اورماڑہ میں آئی پی کسٹم عبدالغفور کیساتھ کوسٹل ہائی پر روزانہ روڈ حادثات اور اورلوڈ گاڑیوں سے متعلق میٹنگ کی۔میٹنگ میں کوسٹل ہائی وے پر روزانہ کے ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کو کنٹرول کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کوسٹل ہائی وے پر زیادہ تر حادثات اورلوڈنگ کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں، بڑی گاڑیاں ، کنٹینرز ، بوزرز ٹرک گاڑیاں اورلوڈنگ کی وجہ سے بٌزی چڑائی پر چھڑتے یا اترتے وقت بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں اور گھنٹوں یا ایک دو دن تک کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے اور روڈ بلاک رہتا ہے جس کی وجہ سے دیگر مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کوسٹل ہائی وے پولیس اور آرمی آفیسرز اور جوانوں کو روڈ کھلوانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اورلوڈنگ کیخلاف قانونی کاروائی کر کے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے جس پر کسٹم آئی پی عبدالغفور نے پوری یقین دہانی کرائی کہ افسرانِ بالا کسٹم کے نوٹس میں لا کر کوسٹل ہائی وے پولیس کیساتھ ملکر اورلوڈنگ گاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کیلئے موٹروے نیشنل ہائی وے پولیس سے بھی مدد لی جائے گی۔


