پنجگور میں ڈاکو دکان سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار، انجمن تاجران کا شدید احتجاج

پنجگور(آن لائن) پنجگور چتکان بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے کمیونیکشن دکاندار حاجی اکرم بلوچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ذرائع کے مطابق مسلح افراد صبح ساڑھے آٹھ بجے آئے اور انہوں نے دکان میں گھس کر دکاندار سے نقدی لوٹ کر فرار ہوئے انجمن تاجران کے مطابق مسلح افراد نے دکاندار سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔ انجمن تاجران پنجگور کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجگور ضلعی انتظامیہ و پولیس کی خاموش تماشائی کے کردار سے تاجران ڈاکوں کے نرغے میں ہیں دن دہاڑے حاجی اکرم سے مسلح ڈاکوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر مختلف کیمروں کے سامنے با آسانی سے فرار ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ آج کا واقع نہیں ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہی مسلح افراد تاجروں کے گاڑیاں و نقدیاں دندناتے لوٹ رہےہیں لیکن کسی ادارے کی جانب سے کوئی کاروائی و تاجروں کو تحفظ کے اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بدترین اذیت ناک دور سے پنجگور کے تاجر سفر کررہے ہیں اس ملک کے ادارے واضح کریں کہ انجمن تاجران بازار بند کرکے اپنے گھروں میں بیٹھ جائیں اس طرح کوئی دشمن بھی نہیں کرتا ہے ایک طرف ہول سیلرز ڈیلرز کیلئے آٹا چینی کے کاروبار پر پابندی دوسری جانب آن لائن کاروبار کیلئے انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندیش کوئی تاجر آن لائن کاروبار نہیں کرسکتا ہے کس ظلم کی سزا پنجگور کے غریب کاروباری لوگوں کو دیا جارہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور ضلعی انتظامیہ و پولیس کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے کل تک مسلح افراد کی کھوج نہ لگائی تو آئندہ کا سخت لائحہ عمل طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں