15 سے 25 اکتوبر تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری
کوئٹہ (آن لائن)محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشنگوئی کی گئی ہے کہ بارشوں کا ایک متوقع سلسلہ 15 اکتوبر سے لے کر 25 اکتوبر تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سبب بننے کا قوی امکان ہے۔ ان علاقوں میں ضلع لورالائی ڑوب کوئٹہ زیارت کان مہترزی دکی سنجاوی موسیٰ خیل چمن رکھنی کوہلو بارکھان ہرنائی قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ خانوزئی مسلم باغ پشین توبہ اچکزئی توبہ کاکڑی میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


