شہری رات کو گھروں سے باہر نہ نکلیں، مشوک افراد پر نظر رکھیں، بلوچستان پولیس کا انتباہ
کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان پولیس نے کوئٹہ کے شہریوں کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رات گئے گھروں سے باہر نہ نکلنے اور اپنے ارد گرد مشکوک اور سر گرمیوں پر نظر رکھنے کا انتباہ جا ری کر دیا۔منگل کو بلو چستان پو لیس نے اپنے جا ری کر دہ اعلامیہ میں عوام کو ہدایت کی گئی کہ رات 12بجے کے بعد غیر ضروری طورپر تھڑوں اور ہوٹل پر بیٹھنے سے اجتناب کریں ، والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں اور عوام اپنے ارد گرد مشتبہ افراد پر نظر رکھیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام گھروں کے سربراہان علا قے کے تھانہ کا فون نمبر اپنے پاس محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں پو لیس بروقت بر موقعہ پہنچ کر آپ کی مد کر سکے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج کل جرائم پیشہ افراد فورسز کے نام پر گھروں میں داخل ہو نے کی کوشش کر تے ہیں اگر کسی بھی گھر پر ایسے کوئی افراد آتے ہیں تو فوری طورپر پو لیس تھانے میں بروقت اطلاع دیں ، منشیات فروشی کی شکایت فوری طورپر کریں، کسی بھی حادثے ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لئے ایس ایس سر یاب ڈویڑن کوئٹہ 0812-29211079، ایس ڈی پی او شالکو ٹ سرکل کوئٹہ 0300-3802736، ایس ایچ او تھانہ شالکوٹ کوئٹہ 0321-8023441، ایس ایچ او تھانہ نیو سریاب کوئٹہ 0333-7855257، ایس ایچ او تھانہ کچی بیگ کوئٹہ 0332-7825218، ایس ایچ او تھانہ منظور ترین شہید کوئٹہ 0332-7869451پر فوری کال کریں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پو لیس عوام کی محافظ ہے عوام کے جان ومال کا تحفظ پو لیس کا فرض ہے اپنے محافظوں سے تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جا سکے۔


