چمن اور طور غم بارڈر کی بندش تاریخی رشتوں کو کاٹنے کا حربہ اور معاشی قتل عام کا منصوبہ ہے، اے این پی

چمن (یو این اے) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ چمن اور طورخم بارڈر کی بندش نہ صرف ایک قوم کی ثقافتی تاریخی رشتوں کو کاٹنے کا حربہ بلکہ یہ ان کی معاشی قتل عام کا بھی منصوبہ ہے پشتون افغان قوم ایک نازک موڑ سے گزری ہے ضرورت اس امر کی ہے پشتون وطن دوست جمہوری مترقی قوتیں متحد و متفق ہوکر درپیش سنگین چیلنجز کا مقابلہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی دفتر میں منعقدہ سہ جماعتی قوم دوست وطن دوست جماعتوں کے مشترکہ اجلاس اور عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن حلقہ محمد حسن ٹھکیدار کے بنیادی یونٹ صدور جنرل سکرٹریز سنئیر اراکین سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں پشتون خواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز اعظم خان اچکزئی حیات خان اچکزئی حاجی مجاہد خان نورزئی عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار ضلعی چیئرمین عبدالخالق حقمل سمیع اللہ اچکزئی کلیم اللہ حکمت یار گل جانو محمد علی مدلا نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے گل محمد احمداللہ بھی شریک رہے اجلاس میں جمعرات 12۔اکتوبر کو منعقدہ احتجاجی جلسہ بسلسلہ افغان کڈوال کیساتھ غیر انسانی سلوک ،چمن بارڈرز کی بندش،مسلط کردہ دہشت گردی،قومی شاہراہوں پر پشتونوں بلوچوں کی توھین وتضحیک،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام ایڈوکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ،واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھاری بھر کم جرمانوں،الیکشن کمیشن کی جانب چمن کے دو صوبائی حلقوں کو ایک ہی لوگ میں ضم کرنے کے بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اب تک کئے گئے اقدامات پر سیر حاصل بحث کی گئی اس سے پہلے چمن شہر میں جلسہ آگاہی مہم کے سلسلے میں مختلف شاہراہوں پر جلسہ شرکت کی پمفلٹ تقسیم کئے گئے جس میں چمن کے غیور اولس سول سوسائٹی نوجوانوں قبائلی عمائدین سے شرکت کی اپیل کی گئی دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج سہہ پہر 12بجے جبکہ جلسے کی انتظامات سنبھالنے کیلئے پارٹی رضاکاروں پر مشتمل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے باچاخان مرکز چمن میں طلب کیا گیا ہے اراکین کو بروقت شرکت کی تاکید کی گئی دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں عوامی نیشنل پارٹی لورالائی کے سنئیر رکن نصراللہ کاکڑ کی ناگہانی وفات پر گھرے رنج وغم پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی تنظیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش اور ان کی رحلت پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا بیان میں مرحوم نصراللہ کاکڑ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں