سارہ انعام قتل کیس، ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان قلم بند نہ ہو سکا

اسلام آباد (صباح نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔سارہ انعام قتل کیس میں وکیل صفائی بشارت اللہ سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے۔پراسیکیوٹر رانا حسن عباس سیشن جج اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔معاون وکیل صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی گئی۔معاون وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ سماعت پر ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان جمع کرا دیں گے۔سیشن جج اعظم خان نے آئندہ سماعت پر وکیل صفائی کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ملزم شاہنواز امیر کے 342 کا بیان قلمبند کرنے کے لئے نئی تاریخ 18 اکتوبر مقرر کر دی گئی۔واضح رہے کہ عدالت نے آج شاہنواز امیر کو 342 کا بیان قلمبند کرانے کی ہدایت کر رکھی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں