وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی ایپلیکشن کا اجرا کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کے موثر استعمال کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹائیگر فورس کے موثر استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی ایپلیکشن کا اجرا کرنے کی منظوری دے دی۔جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن ملک بھر میں لانچ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ، وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ قابل ستائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں