بحیرہ عرب میں طوفان ”تیج‘ ‘سے عمان اور یمن کوخطرہ

نیویارک(این این آئی)عالمی موسمیاتی تجزیہ کار جیسن نکولس نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ”تیج“ بننے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق منگل کو عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس نے بتایاکہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں آئندہ دو روز کے دوران ہوا کا کم دباﺅ بننے کا امکان ہے، آئندہ ہفتے ہوا کا کم دباﺅ شدت اختیار کر کے سائیکلون بن سکتا ہے۔ عالمی ماہرِ موسمیات کے مطابق سائیکلون سے عمان اور یمن کو خطرہ رہے گا جبکہ خلیج بنگال میں بھی رواں ہفتے ہوا کا ایک کم دباﺅ بن سکتا ہے۔جیسن نکولس نے کہا کہ آئندہ ہفتے کی ابتداءمیں سسٹم کے ممکنہ اثرات شمال مشرقی بھارت اور بنگلا دیش پر ہو سکتے ہیں، بحیرہ عرب میں سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ”تیج“ رکھا جائے گا۔ماہرینِ موسمیات کے مطابق ”تیج“ بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب ”رفتار“ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں