گوادر آف روڈ ریلی، 43 ریسرز نے اسٹاک اور موڈیفائی کار ریس کیلئے کوالیفائی کرلیا

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر اسپورٹس کے زیرِ انتظام گوادر آف روڑ ریلی میں آج موٹر کار کوالیفائنگ راؤنڈ منعقد ہوا۔ ڈی آئی جی پولیس مکران مسرور عالم کلانچی نے فلیگ اپ کرتے ہوئے کوالیفائنگ راؤنڈ کا افتتاح کیا۔ ڈی آئی جی نے کوالیفائنگ راؤنڈ ریس کا معائنہ کیا اور ملکی و غیر ملکی ڈرائیوز سے ملاقات کرکے بات چیت کی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کا ٹریک دو کلومیٹر مگر ناہموار اور سنسنی خیز مہم جوئی پر مشتمل رہا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹوٹل 43 ریسرز نے اسٹاک اور موڈیفائی کار ریس کیلئے کوالیفائی کرلی جنکا ہفتہ اور اتوار کو مقابلہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں اسٹاک کار اور دوسرے مرحلے میں موڈیفائیڈ موٹر کار ریس منعقد ہوگا۔ جو کہ 250 کلومیٹر پر مشتمل چیلنجنگ مگر دلچسپ ٹریک پر قسمت آزمائی کریں گے۔گوادر آف روڈ ریلی کے شاندار انعقاد میں جی ڈی اے بلوچستان موٹر اسپورٹس ، رئیس ایسوسی ایٹ کے ساتھ ضلعی انتظامیہ، گوادر پورٹ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ پولیس، سیکیورٹی فورسز سمیت گوادر کے تمام سول و عسکری اداروں کا بھرپور تعاون شامل ہے۔ گوادر آف روڈ جیپ ریلی کےکوالیفائنگ راونڈ کے مہمان خاص ڈی آئی جی پولیس مکران مسرور عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر آف روڈ ریلی کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے منتظمین قابل تعریف ہیں۔ گوادر آف روڈ ریلی سے مقامی لوگوں کو نہ صرف ایک صحت مند تفریحی ماحول میسر آئی ہے بلکہ ہزاروں لوگوں کی گوادر آمد سے مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں میں اصافہ ہوا ہے جس کا براہ راست فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر آف روڈ ریلی کے موقع پر آرمی اور ایف سی کے ساتھ ملکر پولیس نے سیکیورٹی کے بہتریں انتظامات کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں