حب میں فائرنگ سے نوجوان قتل، مستونگ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

حب، مستونگ (آن لائن) حب ساکران روڈ محمدی موڑ کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، ایدھی ذرائع مطابق حب میں محمد روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہوگیا جاں شخص کی لاش سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ عطا اللہ کے نام سے ہوئی مقتول رکشہ ڈرائیور تھا حب میں بھوانی کے قریب رہائش پذیر تھا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی اس سلسلے پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔ کوئٹہ (آن لائن)مستونگ کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ میں لکپاس کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ملک حافظ ابوبکر ہلاک ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں