شانیہ خان کی گورنر سندھ سے ملاقات، کراچی کے اسپتالوں میں بلوچستان کے مریضوں کیلئے رعایت کی درخواست

کوئٹہ (آن لائن) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں شانیہ خان نے پیر کو گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی اور بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت پینل پر موجود کراچی کی بڑی اسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں خصوصی رعایت دینے کی درخواست کی تاکہ بلوچستان حکومت کے دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا جاسکے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حکومت بلوچستان کے وفد کو یقین دلایا کہ پینل پر موجود اسپتالوں کی انتظامیہ سے اس سلسلے میں بات چیت کی جائے گی گورنر سندھ نے حکومت بلوچستان کے وفد کو تجویز دی کہ کراچی میں ہی معیاری طبی سہولیات کے حامل دیگر ایسے اسپتالوں کو بھی بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے پینل میں شامل کیا جائے جو مناسب اخراجات میں علاج معالجے کی بہتر سروسز فراہم کرتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر شانیہ خان نے غریب مریضوں کے علاج معالجے سے متعلق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی جانب سے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا شانیہ خان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو سرکاری اخراجات پر موزی امراض کے علاج معالجے کے لئے انڈومنٹ فنڈ کے تحت سہولیات فراہم کی جاررہی ہیں تاہم فنڈز کا تناسب مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے کم ہے گو کہ اس انڈومنٹ فنڈ میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ موجودہ دستیاب وسائل کو زیادہ سے زیادہ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے استعمال میں لایا جائے شانیہ خان نے کہا کہ گورنر سندھ کی جانب سے تجویز کردہ کراچی کی دیگر نجی اسپتالوں کو پینل پر لانے کے لئے کابنیہ اجلاس میں معاملہ کو لایا جائے گا اور بلوچستان کے غریب عوام کے لیے جو کچھ بھی ممکن ہے حکومت بلوچستان اقدامات اٹھائے گی اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر شانیہ خان نے شیلڈ پیش کی ملاقات میں سیکرٹری سماجی بہبود بلوچستان سید سکندر شاہ ، ڈائریکٹر جنرل طارق جاوید مینگل پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان انڈومنٹ فنڈ ممتاز علی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں