شکار کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، محکمہ فشریز کا اعلامیہ رد کرتے ہیں، گوادر ماہیگیر اتحاد

گوادر (یو این اے) گوادر ماہیگیر اتحاد لیبر یونین کے ترجمان نے محکمہ فشریز کی طرف سے جاری اعلامیہ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تنظیم سے صبح 6 بجے لیجر کے شکار پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی، البتہ شنید میں آ رہا ہے کہ جمعہ کی صبح کچھ فرد ذاتی طور پر ڈپٹی کمشنر یا فشریز آفس گئے تھے اس کے بعد محکمہ فشریز کی جانب سے اس طرح کا اعلامیہ جاری ہوا جس سے لوکل ماہیگیروں میں شدید تشوش پایا جارہا ہے۔گوادر ماہیگیر اتحاد لیبر یونین کے ترجمان نے کہا کہ حق دو تحریک ماہیگیر کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کو تحریری درخواست دیا تھا جس کے بعد ماہیگیروں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ اس درخواست کے بعد فشریز لوکل ماھیگیروں کو تنگ کر رہا ہے جس پر ماہیگیر اتحاد نے اپنی تحفظات کا اظہار کیا اور بعد میں حق دو تحریک کمیٹی نے ماہیگیر تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس بلایا جس میں ہمارے تنظیم کے دوستوں نے بھی شرکت کیا تھا۔ گزشتہ ماہیگیر تنظیموں کی اجلاس میں ماھیگیر اتحاد کے دوستوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں ماہیگیروں کے مچھلیوں کی شکار و ٹائمنگ کے بابت ماہیگیروں کی تنظیموں سمیت دیمی زر و پدی زر کے 10 ،10 بزرگ ماہیگیروں کی مشترکہ مشاورتی جرگہ بلانے کی تجویز دیا تھا تا کہ ماہیگیری کے مثبت و دیرپا طریقوں کو قبولیت دی جا سکے جس کی زمہ داری حق دو تحریک ماہیگیر کمیٹی کو دی گئی تھی کہ وہ جلد اجلاس بلاے لیکن تاحال وہ اجلاس نہیں بلایا گیا۔ ماھیگیر اتحاد فشریز کی جاری اس نوٹیفکیشن کو مسترد کرتا ہے اور جلد ماھیگیر تنظیموں کی مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں