حمیداللہ ناصرکی بطور سربراہ پی پی ایچ آئی بلوچستان تعیناتی کی منظوری

پی پی ایچ آئی بلوچستان کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا42واںاجلاس ادارے کے ہیڈآفس میں منعقدہوا، چیئرمینPPHIبورڈمنیراحمد بادینی نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بورڈممبران محمدنسیم لہڑی، ڈاکٹررشیدترین، ڈاکٹرشہنازنصیربلوچ، روشن خورشیدبروچہ، قیصرخان جمالی، عرفان احمداعوان، سیکریٹری پی اینڈڈی لعل جان جعفر، سیکریٹری صحت اسفندیارخان، سیکشن آفیسرمحکمہ خزانہ بہادرخان شریک تھے۔شرکاءنے ایجنڈامیں شامل نکات پرغوروخوض کیااوراہم فیصلے بھی کئے گئے۔ بورڈآف ڈائریکٹرزنے حمیداللہ ناصرکی بطورCEO-PPHIبلوچستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔اس موقع پر چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزمنیراحمدبادینی نے حکومت بلوچستان اورسیکریٹری محکمہ صحت کے تعاون کوسراہتے ہوئے کہا کہ PPHI-Bکومزیدفعال اورموثرکرداراداکرنے کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے، اورسائنس وٹیکنالوجی کے دورمیں یہ صرف اعلانات سے ممکن نہیںہے، انہوں نے بتایاکہ بلوچستان فاصلوں کی سرزمین ہے اوریہاں کے لوگ دوردرازعلاقوں میں آبادہیں، سڑکیں اورانفراسٹرکچرنہیں جوہمارے لئے سب سے بڑے چیلنجزہیں تاہم عوام کو بنیادی صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے نئے وژن کے ساتھ عملی اقدامات اٹھانے ہوںگے۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ سینئرممبربورڈمحمدنسیم لہڑی کی سربراہی میںقائمہ کمیٹی (Restructuring of Primary Healthcare)مشکلات اورسروسزکے معیارکی بہتری کے معاملات کاجائزہ لیتے ہوئے بورڈکوآئندہ اجلاس میں آگاہ کرے گی۔اورکمیٹی کی سفارشات پرآئندہ کالائحہ عمل طے کرکے ایکشن پلان کااعلان کیاجائے گا۔اس موقع پر سیکریٹری صحت اسفندیارخان کاکڑنے بتایاکہ صوبے کے رورل علاقوں میںPPHI-Bبہترسروسزفراہم کررہی ہے اورمجھے امیدہے کہ یہ ادارہ مستقبل میں ایک رول ماڈل بنے گا، جس کیلئے ہمیں سروسزکے معیارپرمزیدتوجہ دینے کی ضرورت ہے، اہوں نے کہا کہ مستقبل میںبنیادی صحت کے شعبے کے بجٹ میںمزیداضافہ کریںگے تاکہ سروسزبہترہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں