دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائیگا، ایرانی وزیر دفاع

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ دشمن کو معلوم ہے کہ معمولی سی بھی غلطی کی صورت میں ایران کی جانب سے انہیں فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ اسی لیے وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئے منصوبوں اور سازشوں میں مصروف ہے۔ محمد رضا آشتیانی نے وزارت دفاع کے(جدید عسکری دفاعی تحقیقات کے ادارے) سپند کے اپنے ہفتہ وار دورے کے موقع پرکہا کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج ہر قسم کے چیلینجز سے نمٹنے سازشوں کا سراغ لگانے، ان کو روکنے اور ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کے حملے کا اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فیصلہ کن اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں