پاک ایران سرحد ماشکیل میں عرصہ دراز سے موبائل نیٹ ورک معطل، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ماشکیل (آئی این پی) پاک ایران سرحد پر واقع تحصیل ماشکیل میں ایک عرصے سے موبائل نیٹ ورک کی ناقص صورتحال سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے آئے روز موبائل نیٹ ورک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے علاقے کے سرکاری ملازمین کاروباری حضرات کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صارفین کی مہنگے پیکیجز بھی ضائع ہو رہے ہیں ماشکیل میں ایک عرصے سے جاری موبائل نیٹ ورک کی ناقص صورتحال نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک کی بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہتا ہے جس کی باعث ایک لاکھ پچاس ہزار آبادی پر مشتمل سرحدی تحصیل کے باسیوں کا کئی گھنٹوں تک دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس سے لوگ پریشان ہے ماشکیل کے سیاسی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے ماشکیل میں جاری موبائل نیٹ ورک کی ناقص صورتحال کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں