خضدار، کوڑاسک کے رہائشی دو نوجوان لاپتہ

خضدار(پ ر)خضدار کوڑاسک کے رہائشی ظفر اور عنایت اللہ کو لاپتہ کردیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ظفر اور عنایت اللہ کو لاپتہ کیا گیا ہے، ان کے اہلخانہ کو ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی۔ بلوچ وائس فار جسٹس نے عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر اور عنایت اللہ کو کیمپ طلب کرکے لاپتہ کرنا تشویشناک عمل ہے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کی تحفظ کو یقینی بنائیں اور ان کی باحفاظت بازیابی کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں