تربت ، قتل کئے جانیوالے 4 مزدوروں کی لاشیں مظفر گڑھ روانہ کردی گئیں

تربت (صباح نیوز)تربت میں قتل کئے جانیوالے چار مزدوروں کی لاشیں مظفر گڑھ کے لئے روانہ کردی گئیں ، ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی لاشوں کو خصوصی ایمبولینسز میں پولیس اور لیویز فورس کی نفری کے ہمراہ مظفرگڑھ گڑھ روانہ کیا گیا ، اس سے قبل مقتولین کی لاشوں کو سول اسپتال تربت میں لایا گیا تھا ،جہاں ضروری کارروائی مکمل کی گئی ،تربت پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں جاں بحق مقامی پولیس اہلکار کی تدفین کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، تربت میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کے لیے بلوچستان پولیس کے سئنیر افسر ضیاالحق مندوخیل کو ایس پی تربت تعینات کردیا گیا ،یاد رہے کہ تربت میں پولیس اہلکار سمیت چار مزدوروں کو آج علی الصبح مسلح افراد نے تربت میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں