کراچی سے لاپتا عبدالحمید زہری 3 سال بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالحمید زہری بازیاب ہوگئے۔ خضدار کے رہائشی جو 4 اپریل 2021ءکو کراچی سے لاپتہ ہوئے تھے 3 سال بعد بازیاب ہوکر واپس اپنے گھر پہنچ گئے۔ کیا آپ کو یقین ہے کہ وہ دونوں تصاویر میں ایک ہی شخص ہے؟ خاندان کے نقصان کا ذمہ دار کون؟۔ عبدالحمید زہری کے واپس گھر پہنچنے پر اہل خانہ خوشی سے سرشار ہوگئے۔ اس حوالے سے عبدالحمید زہری کی صاحبزادی سعیدہ حمید نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اکتیس مہینے کی اذیت، تکلیف سہنے کے بعد میرے ابو عبدالحمید زہری بازیاب ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں، ان دوستوں کا شکریہ جنہوں نے دن رات ہمارے لیے آواز اٹھائی، ان صحافیوں کا بھی جو میرے ساتھ کھڑے رہے اور ان تمام بلوچ طلبا و طالبات کا بھی شکریہ۔
Load/Hide Comments


