حاجی لشکری رئیسانی نے دوستوں سے مشاورت کے بعد ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی ہے، سردار ایاز صادق

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی ہدایت پر حاجی لشکری رئیسانی کے پاس آئے ہیں ،حاجی لشکری رئیسانی نے دوستوں سے مشاورت کے بعد ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حاجی صاحب سے پچاس سال پرانا مسلم لیگ سے تعلق ہے ۔ حاجی لشکری اور ہمایوں کرد کو شمولیت کی دعوت دینے آئے ہیں۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے پاکستان کی بات اور بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے اور ائینی حقوق دینے کی بات کی ہے ، انھوں نے کہا کہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کا واضع موقف ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث لوگوں کا محاسبہ کرنا چائیے ۔ انھوں نے دوستوں سے مشاورت کے بعد ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے ہمشہ سچ کا ساتھ دیا اور اقتدار کی سیاست کی بجائے پاکستان کی سیاست کی ہے ۔اس دوران نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے وفد اور قیادت کا مشکور ہوں کہ پارثی میں شمولیت کی دعوت دی۔ بلوچستان میں سیاسی لوگوں کو موقع ملنے سے نچلی سطع تک لوگوں کو اگے انے کا موقع ملے گا۔ سردار ایاز صادق اور نون لیگ کی قیادت بلوچستان کے لئے خصوصی پیکج کا انتظام کرے اس عمل پر گفتگو ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی عمل سے ٹھیک ہوگا، سیاست آگے بڑھے گی۔ مسلم لیگ نون مسائل کو سیاسی انداز میں حل کرنا چاہتی ہے۔ بلوچستان کو امن اور خوشحال بنانے کا عزم ہے مسلم لیگ نون سے فیصلے کی مہلت مانگی ہے۔ جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ حاجی لشکری رئیسانی بلوچستان کے سلجھے ہوئے سیاست دان ہے۔ بلوچستان کے لئے ایسے لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم ہے۔ اہم شخصیات نے نون لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اعلان میاں صاحب کی امد پہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں