چین نے مصنوعی سورج کے لیے بنیادی اجزا فراہم کردیے

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بین الاقوامی تھرمونیوکلیئر تجرباتی ری ایکٹر(آئی ٹی ای آر) کے لیے تمام میگنیٹ سپورٹ اسمبلیز بروقت فراہم کردی ہیں۔آئی ٹی ای آر، دنیا کے سب سے بڑے اور اہم بین الاقوامی سائنسی تحقیقی منصوبوں میں سے ایک ہے، جسے "مصنوعی سورج” کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ یہ فیوڑن ری ایکشنز کے ذریعے روشنی اور حرارت خارج کر کے سورج کی طرح صاف اور کاربن سے پاک توانائی پیدا کرتا ہے۔ آئی ٹی ای آر کو یورپی یونین، چین، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت اور روس کی طرف سے مشترکہ طور پر مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) نے گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ بنیادی اجزا کی فراہمی سے آئی ٹی ای آر کے پہلے پلازما ڈسچارج کی بنیاد رکھی گئی ، جو اس منصوبے کا ایک سنگ میل مرحلہ ہے جس سے چین میں مستقبل کے فیوڑن ری ایکٹرز کے ڈیزائن اور تعمیر کے لیے مضبوط تکنیکی مدد فراہم ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں