قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، امت مسلمہ متحد ہوجائے، فضل الرحمن ، اسماعیل ہانیہ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی حماس رہنماو¿ں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات۔ دونوں رہنما?ں کے درمیان مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ مولانا فضل الرحمن، اسماعیل ہانیہ اور خالد مشعل نے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل فلسطین میں ظلم وستم کرکے قبلہ اول کو ہیکل سلیمانی میں بدلنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔ انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔ امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے میدان میںنکلے ، اپنی ماو¿ں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے۔ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم بچون اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ فلسطینی صرف اپنی زمین ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی طرف سے فرض ادا کرتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ وقت آگیاہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو۔ مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کے سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں