نوکنڈی، تیل منڈی میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے زوردار دھماکہ، شہر میں خوف پھیل گیا

نوکنڈی(یو این اے ) نوکنڈی شہر کے وسعت میں قائم تیل منڈی میں کھڑی آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے شہر میں خوف پھیل گیا تفصیلات کے مطابق نوکنڈی شہر میں واقع آبادی کے درمیان قائم تیل منڈی میں کھڑی ٹینکر میں اسوقت آگ لگ لگی جب ٹینکر میں ایرانی تیل بھرا جارہا تھا اس دوران نامعلوم وجوہات کی باعث ایک زوردار دھماکے کے ساتھ ٹینکر میں آگ لگ لگی جس کی باعث ٹینکر جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ ٹینکر میں ہونے والے دھماکے سے شہر میں خوف وہراساں پھیل گیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں