سعودی عرب کی اسرائیلی وزیرکی طرف سے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی کی مذمت
ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب نے غزہ کی پٹی پر ایٹم بم گرانے کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے ایک وزیر کے انتہا پسندانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ اس طرح کے ریمارکس اسرائیلی حکومت کے ارکان میں انتہا پسندی اور جارحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر کو فوری طور پر حکومت سے برطرف نہ کرنا اور محض رکنیت کی معطلی تمام انسانی، اخلاقی، مذہبی اور قانونی معیارات اور اقدار کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیر برائے قومی ورثہ ایمچے ایل یاہو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ غزہ پر نیوکلیئر بم گرانا بھی ایک آپشن ہے۔
Load/Hide Comments


