’بہت ہو گیا‘، اقوام متحدہ سمیت 18 عالمی تنظیموں کا فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

نیو یارک، جنیوا ، روم ( مانیٹرنگ ڈیسک )”بہت ہوگیا اب اسے ہر صورت رکنا چاہیے” اقوام متحدہ سمیت 18 عالمی تنظیموں نے فلسطین میں فوری سیز فائز کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق اقوام متحدہ اور اس کے علاوہ دیگر انسانی حقوق کی 18 عالمی تنظیموں کے سربراہان نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں انسانی بنیادوں پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان فوری سیز فائر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انٹر ایجنسی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے پر 18 تنظیموں کے سربراہان نے دستخط کیے جس میں کہا گیا ہےکہ بہت ہوگیا اب اسے ہر صورت رکنا چاہیے۔ مشترکہ اعلامیے میں 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کو بھی مسترد کیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کا قتل سفاکیت ہے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 2.2 ملین فلسطینی محصور ہیں جہاں غذا، پانی، ادویات، بجلی اور ایندھن تک میسر نہیں جب کہ گھروں، پناہ گاہوں، عبادت گاہوں اور اسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے جا ناقابل قبول ہے۔ واضح رہےکہ اسرائیل کی غزہ سمیت دیگر فلسطینی علاقوں پربمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9500 ہوگئی ہے جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی بھی شامل ہے جب کہ 23 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں