پاکستان نے غزہ کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی۔فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے غزہ کے لیے یہ امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی ہے۔دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے 40 ٹن فوڈ پیک جبکہ 3 ٹن فوڈ بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس شامل ہیں۔قبل ازیں پاکستان مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کی غرض سے موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات بھیج چکا ہے۔پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں