شمالی غزہ میں حماس اسرائیل کو ٹف ٹائم دے رہی ہے ، امریکی تنک ٹینک

واشنگٹن(این این آئی)امریکی تھنک ٹینک نے کہاہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس شمالی غزہ میں اسرائیل کو ٹف ٹائم دے رہا ہے۔غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق ایک رپورٹ میں امریکی تھنک ٹینک نے بتایاکہ آپریشن طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک اسرائیل کے 352 فوجی حماس کے ہاتھوں مارے گئے ہیں جبکہ شمالی غزہ میں حماس کا عسکری ونگ القسام بریگیڈ اسرائیلی افواج کوہراساں کرنے کیلئے سرپرائزحملے کررہا ہے۔القسام بریگیڈز نے اسرائیل کی زمینی پیش قدمی کے نتیجے میں متعدد فوجی مارنے کادعوی کیا ہے، تاہم اسرائیلی فوج نے صرف 352 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔امریکی جنگی امور کے تھنک ٹینک کے مطابق القسام بریگیڈز توپوں اورٹینک شکن میزائلوں سے حملے کرکے یہ پیغام دے رہا ہے کہ حماس طویل جنگ لڑنے کیلئے تیار ہے۔ادھر اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حماس شمالی غزہ میں کنٹرول کھو چکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ شمالی غزہ سے ہزاروں باشندے جنوب کی طرف چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہم نے 50000 غزہ کے باشندوں کو شمالی غزہ کی پٹی سے جنوب کی طرف جاتے دیکھا۔ وہ آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شمال میں حماس کا کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔ ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے مزید کہا کہ جنگ بندی نہیں ہوگی لیکن اسرائیل مخصوص اوقات میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف کی اجازت دیتا رہا ہے تاکہ رہائشیوں کو جنوب کی طرف نقل مکانی کاموقع مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں