جھل مگسی، بیس کیمپ پر مسلح افراد کاراکٹ لانچروں سے حملہ، 3 اہلکارزخمی ہوگئے، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)جھل مگسی کے علاقے میں مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3سیکورٹی اہلکارزخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے نورانی روڈ بیس کیمپ پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ اور راکٹ لانچروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے فائرنگ اورراکٹ لانچر لگنے سے ایس پی جھل مگسی اوراسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


