کوئٹہ، بھوسہ منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایگل اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو شہید کردیا ، پولیس
کوئٹہ (آن لائن) پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے بھوسہ منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایگل اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو شہید کردیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا جوابی کارروائی پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے جاری بیان مطابق سوموار کی شام کوئٹہ کے نواحی علاقے بھوسہ منڈی کے قریب تھانہ خالق شہید کی حدود میں ایگل اسکواڈ کے اہلکار موٹر سائیکل پر معمول کے مطابق گشت کررہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایگل اسکواڈ کے 2 اہلکار کانسٹیبل محمد نوراور محمد ایوب شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی اور سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔


