پاک ایران شاہراہ این 40 دو ماہ میں درجن سے زائد جانیں لے گئی
نوشکی(یو این اے )پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے گزشتہ دو ماہ کے دوران قومی شاہراہ پر تیل بردار گاڑیوں کے پانچ حادثات میں ایک درجن سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہو گئی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور تیل بھی جل کر خاکستر ہو گئے اس شاہراہِ پر سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہوگیا ہے مزدا ٹرک منی بسوں ایرانی سمباد اور کار موٹروں کے زریعے بڑے پیمانے پر تیل بردار گاڑیاں کوئٹہ تیل لیکر جاتی ہیں پوری دنیا میں اس طرح تیل برداری کا نقل حمل کہیں نہیں ہوتا ہے تیل برداری کرنے والے اکثر ڈرائیور ڈرائیونگ کے اصولوں سے ناواقف ہیں اور انتہائی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہیں پاک ایران قومی شاہراہ این 40 بین الاقوامی شاہراہِ ہے جس پر بڑی تعداد میں زائرین ا ور غیر ملکی سیاح اس بین الاقوامی شاہراہِ پر سفر کرتے ہیں اگر حکومت نے اس غیر قانونی طریقے سے تیل برداری کے روک تھام کے لیے اقدامات نہیں کیے تو کسی وقت بھی کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے دوسری جانب بین الاقوامی شاہراہِ کی زبوں حالی باعث تشویش ہے اس سنگل اور کھنڈرات نما شاہراہِ کو بین الاقوامی شاہراہِ کہنا بھی شاہراہِ کی توہین کے مترادف ہے کوئٹہ تفتان شاہراہِ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اس اقدام سے جہاں پاکستان کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی دوسری جانب ایران ترکی سے ٹریڈ سے روزگار کی فراہمی برادر اسلامی ممالک سے تعلقات کو فروغ اور پاکستان معاشی طور پر بھی مستحکم ہوگا اس لئے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں پاک ایران قومی شاہراہ این 40 کو سروے کرکے بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا جائے۔


