خضدار میں محکمہ زراعت گندم کے بیج چوری چھپے فروخت کرنے لگا، زمیندار سراپا احتجاج
خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار محکمہ زراعت توسیعی کی من مانی زمینداروں کی گندم کے بیج چوری چپکے فروخت کرنے لگی زمینداروں کا سراپا احتجاج ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی کی مبینہ کرپشن کی انکشافات سامنے آگئے ہیں تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے چھٹی کا فائدہ اٹھاکر نااہل کرپٹ آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی خضدار نے زمینداروں کیلئے سرکاری کی جانب سے گندم کی بیج کو مبینہ کرپشن کی نذر کررہے ہیں ہفتے کو چھٹی کے دوران شاہی باغ کے گودام سے چوری چپکے بیجوں کو ہتھارہے ہیں مستحق زمینداروں سراحتجاج نااہل آفیسر کی من مانی اور کرپشن کی داستان عام ہوچکی ہے پورے خضدارکے آفیسران کو نگران حکومت میں ٹرانسفرکردیا گیا ہے لیکن واحد آفیسر محکمہ زراعت توسیعی کے ڈائریکٹر ہے جو سابق صوبائی وزیر کے نشانی ہے ان کا نام لینا گناہ کبیرہ سمجھا جاتا ہے، زمینداروں کی بیجوں کو من مانی طور پر مبینہ طور پرکرپشن کی نذرکررہی ہے اس سے قبل بھی انہوں نے ہزاروں بوریا مفت بیجوں کا ہڑپ کرکے زمینداروں کو کچھ نہیں ملا خضدار کے زمینداروں سیاسی وعوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیکرٹری زراعت بلوچستان، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان، کمشنرقلات ڈویژن، نیب بلوچستان ودیگر حکام سے بالامطالبہ کیا انکے مبینہ کرپشن کا نوٹس لیکر محکمہ زراعت توسیعی شاہی باغ خضدار کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی چوری چپکے گندم کی سپلائی کو روکیں اور مستحق زمینداروں کو انصاف فراہم کیا جائے اور نااہل کرپٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری طور پرتبادلہ کیا جائے۔


