آواران میں مختلف کالجز اور اسکول غیر فعال اور اساتذہ سے محروم ہیں، بی ایس او پجار

آواران (بیورورپورٹ)آواران بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین بوھیر صالح بلوچ، نوید تاج بلوچ مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری، باہوٹ چنگیز بلوچ سی سی ممبر، مرکزی سی سی ممبر شفیق مہر ، اختیار بلوچ آواران زون ڈپٹی آرگنائزر کے ہمراہ پیر کے روز آواران پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے آواران کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کا دورہ کیا ہے ان میں اکثر و بیشتر غیر فعال ہیں جو فعال ہیں ان میں ٹیچرز ناکافی ہیں۔ آواران بوائز ڈگری کالج کے استاتذہ ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا پورے ڈسٹرکٹ آواران میں 384 اسکول ہیں مگر ان میں اکثر غیر فعال اور استاتذہ غیر حاضر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آواران انٹر کالج مالار، انٹر کالج جھاو¿ اور انٹر گرلز کالج ماشی کے صرف بلڈنگ موجود ہے جبکہ لکچرار نہیں ہیں۔ آواران ڈگری کالج میں ناکافی ٹیچرز کے ساتھ ساتھ پانی کی عدم دستیابی نے بھی طلبا و طالبات کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں۔ آواران ڈگری کالج میں ٹرانسپورٹیشن کا مسلہ بھی موجود ہے۔ کالج میں ایک بس ہے جو تمام تر طلبا و طالبات کے لیے ناکافی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آواران کو تعلیم کی اس تباہی کی طرف توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر آواران اور سیکریٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غیرحاضر اساتذہ کے خلاف سخت نوٹس لیں اور غیر فعال اسکول و کالجز کی فعالی میں اپنا کردار ادا کریں۔بصورت دیگر ہم اس کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں