جزیرہ نما ملک ویناتاو میں 6.7 شدت کا زلزلہ

جارج ٹاؤن(صباح نیوز) جزیرہ نما ملک ویناتاؤ میں 6.7شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی جیولو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی22 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔مقامی انتظامیہ نے ابھی تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلہ کے شدید جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 3بجکر 37منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔ویناتاو ہمیشہ زلزلوں کی زد میں رہتا ہے،یہاں کی کل آبادی تین لاکھ 20 ہزار پر مشتمل ہے۔ مقامی حکام کے مطابق تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں