برطانیہ کی پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش، نیشنل انشورنس میں کمی سے 27 ملین افراد کو فائدہ ہوگا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے وزیر خزانہ (چانسلر) جیریمی ہنٹ نے پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کر دیا۔ لندن سے موصولہ اطلاع کے مطابق چا نسلر جیریمی ہنٹ نے نیشنل انشورنس میں 2 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ 6 جنوری سے نیشنل انشورنس کی 12 کی بجائے 10فیصد کے حساب سے کٹوتی ہوگی۔ جیریمی ہنٹ نے کہا نیشنل انشورنس میں کمی سے 27 ملین افراد کو فائدہ ہوگا۔ 35 ہزار پاو¿نڈ لینے والوں کو 450 پاو¿نڈ کا فائدہ ہوگا۔ 12,571 سے 50,271 کی آمدنی پر 12 فیصد نیشنل انشورنس وصول کیا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ50,271 پاو¿نڈ سے زائد آمدنی پر 2 فیصد اضافی نیشنل انشورنش وصول کیا جاتا ہے۔ جیریمی ہنٹ نے کہا کہ اپریل سے پینشن میں 8.5 فیصد، یونیورسل کریڈٹ اور ڈس ایبیلیٹی بینیفٹس میں 6.7 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ پنشن میں اضافے سے پنشنرز کو سالانہ 900 پاو¿نڈ اضافی ملیں گے۔ انہوں نے کہا مجموعی قومی پیداوار کا 2 فیصد دفاع کیلئے مختص ہوگا۔ آئندہ برس اگست تک الکحل پر ڈیوٹیز منجمد، وائن، بیئر، سائیڈر اور اسپرٹ کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، جبکہ ہینڈ رولنگ ٹوبیکو پر ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ برطانوی وزیر خزانہ نے کہا کہ آفس آف بجٹ رسپانسیبیلٹی کی پیشگوئی کے مطابق رواں برس کے اختتام تک مہنگائی کی شرح 2.8 فیصد ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آٹم اسٹیٹمنٹ کو منی بجٹ بھی کہا جاتا ہے۔ جس میں چانسلر کامنز کو معیشت کی صورت حال، ٹیکس کٹوتی اور اخراجات کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں