آمدن سے زائد اثاثوں پر علی امین گنڈا پور کو نیب نے ایک اور نوٹس بھیج دیا

پشاور (انتخاب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں پر علی امین گنڈاپور کو ایک اور نوٹس بھیج دیا۔نیب ذرائع کے مطابق حکومت میں آنے کے بعد علی امین گنڈاپور نے ہزاروں ایکڑ اراضی خریدی۔نیب ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کئی ہاﺅسنگ اسکیموں کےلیے بے نامی داروں کے ذریعے زمین خریدی۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے 60 اکاﺅنٹس میں 50 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز کے ثبوت ملے ہیں۔ نیب نوٹس میں علی امین گنڈاپور کو 30 نومبر کو صبح 10 بجے نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں