تنخواہوں میں تاخیر، ریلوے ملازمین کا کوئٹہ سے کوٹری تک سیلری مارچ کا آغاز

سبی (آن لائن) تنخواہوں میں بے جا تاخیر کے خلاف پیپلز ریلوے ورکرز پاکستان کے مرکزی صدر نسیم گشکوری کی زیرقیادت کوئٹہ سے کوٹری تک سیلری مارچ کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز ریلوے ورکرز پاکستان نے گزشتہ روز مرکزی صدر نسیم گشکوری کی زیر قیادت کوئٹہ سے کوٹری تک سیلری مارچ کا آغاز کیا۔ کوئٹہ اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر نسیم گشکوری، مرکزی چیئرمین خدابخش لانگو، مرکزی چیف کوآرڈینیٹر عمیر گل آفریدی نے کہا کہ انتظامی ہٹ دھرمی اور نام نہاد مزدور قیادت کی ملی بھگت سے ریل تباہی کے دہانے پہچان چکا آج یہ نوبت یہاں تک پہنچ چکا ہے کہ ریل کا مزدور اجرت سے محروم ہے تنخواہوں میں بے جا تاخیر سے مزدور ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں۔ دریں اثنا جب مارچ سبی پہنچی تو ڈویژنل چیرمین میر ایوب ہاڑہ اور ڈویژنل آرگنائزر میر محمد مینگل کی قیادت میں مزدورں نے سیلری مارچ کا تاریخی استقبال کیا پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔ سیلری مارچ سے ڈویژنل میڈیا کوآرڈینیٹر حبیب اللہ بھٹو اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی علی نواز نے خطاب کیا۔ بختیار آباد پہنچنے پر پیپلز ریلوے ورکرز اور ریلوے ورکرز یونین کے کارکنوں نے ملک محمد ایوب سولنگی کی قیادت جبکہ جیکب اآباد میں پیپلز ریلوے ورکرز سکھر کے ڈویژنل آرگنائزر ناظم دین ڈومکی کی قیادت میں سکھر میں ممتاز مزدور رہنما قاضی نعمت اللہ جبکہ کوٹری پہنچنے پر بابائے مزدور محترم غلام علی بٹ نے سیلری مارچ کا تاریخی استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں