بیٹی کے باپ نے لڑکا اغوا کر کے زبردستی شادی کروادی

پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں ایک باپ نے لڑکے کو اغواء کرکے زبردستی اپنی بیٹی کی شادی کروا دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے ضلع ویشالی میں بدھ کی شام مڈل سکول کے ٹیچر گوتم کمار کو 5 سے 6 افراد اغوا کرکے لے گئے اور 24 گھنٹوں کے اندر ایک اغوا کار کی بیٹی سے جبری شادی کروادی،گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔گوتم کمار کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ راجیش رائے نامی با اثر شخص نے زبردستی اپنی بیٹی چاندنی کی شادی ان کے بیٹے سے کروائی شادی سے انکار پر گوتم کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ گوتم کے اہلخانہ کی جانب سے سڑک بند کرکے احتجاج کیے جانے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں