فلپائن، کیتھولک اجتماع میں دھماکہ ، 4 افراد ہلاک ،7 زخمی
منیلا (صباح نیوز)جنوبی فلپائن میں کیتھولک اجتماع میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور7 زخمی ہو گئے۔پولیس چیف ایلن نوبلزا نے بتایا کہ دھماکا شہر مراوی میں منڈانا سٹیٹ یونیورسٹی کے جمنازیم میں ہوا ہے، جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔منڈانا سٹیٹ یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کلاسز معطل اور کیمپس میں مزید سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے۔صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے احمقانہ اور انتہائی گھنائونی کارروائی قرار دے دیا۔
Load/Hide Comments


