سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ پاکستان سمیت 25 ممالک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق دیگر ممالک میں بھارت، بنگلادیشں ،افغانستان، عراق، شام، نیپال، نائیجریا شامل ہیں۔سعودی محکمہ صحت نے کہا کہ ان ممالک میں متعدی امراض اور طبی سہولیات کے معیار کے پیش نظر اپنے شہریوں کو غیر ضروری صفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔سعودی محکمہ صحت کے مطابق بیما ریوں میں ڈینگی، ہیضہ ،پولیو، یلو فیور، خسرہ ، منکی پاکس، ملیریا، کووڈ 19بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں