عالمی مقابلہ حدیث میں بلوچستان کے طالبعلم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی

تربت (نمائندہ انتخاب) جامعہ اسلامیہ سلفیہ چاہ سرتربت کے متخرج نوجوان طالب علم جعفرمراد بلوچ نے عالمی مقابلہ حدیث میں بین الاقوامی سطح پر پہلا پوزیشن اپنے نام کرلیا،جعفرمراد بلوچ کا بنیادی تعلق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم سے ہے،انہوں نے ابتدائی تعلیم جامعہ اسلامیہ سلفیہ چاہ سرتربت سے حاصل کرنے کے بعد معروف دینی درسگاہ جامعہ ابی بکر اسلامیہ کراچی میں زیر تعلیم ہیں،یادرہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے مقابلے میں حصہ لیاتھا،یہ مقابلہ گزشتہ روز ترکی کے معروف ادارہ جمعیة آیة الخیریة ترکیا کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے،جہاں ترکیہ ، افغانستان ، پاکستان، جزائر ، یمن ، مصر ، امارات ، سعودی عربیہ سمیت دیگر ممالک کے طلبہ نے بھی حصہ لیاتھا،تاہم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم جعفر مراد بلوچ نے پہلا پوزیشن اپنے نام کرلیا تھا،جامعہ اسلامیہ سلفیہ چاہ سرتربت کی انتظامیہ ومتخرجین نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، یادرہے کہ یہ مقابلہ آن لائن منعقد کیے گئے،جعفر مرادبلوچ سمیت دیگر طلبہ کو ادارہ جمعیة آیة الخیر یہ ترکیہ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے انکے لیے انعامات کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں