کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو 30 دسمبر تک مکمل کیا جائیگا، حکام

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایات اور مسلسل دوروں کے باعث کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے اور حکام نے ان ترقیاتی منصوبوں کو 30 دسمبر تک مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی ہے ، چیف منسٹر ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ حکام کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری مواصلاتی شعبوں کی پیش رفت پر جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق سریاب روڑ پر 95 فیصد ، سبزل روڑ پر 84 فیصد ، اسکمب روڑ پر 92 فیصد، ریڈیو ٹاور لنک روڑ پر 84 اور لنک بادینی روڑ پر 92 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے بتایا ہے کہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت متاثر ہونے والی مساجد سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے لی گئی ہے جس کی روشنی میں کوئٹہ کے علماءکرام سے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور ہماری کوشش ہوگی کہ تمام تصفیہ طلب امور کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں