سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے،علی مدد جتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے عوام کو ایک وقت کی روٹی کمانا دشوار ہوگیا ہے حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا ہے جس سے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرایا جارہا ہے اب عمران خان کا پاکستان کی عوام کے ساتھ چلنا مشکل ہو گیا ہے پاکستان ہماری ماں ہے ادارے دھرتی کے زیورات ہیں تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا میر علی مدد جتک نے کہا کہ سلیکٹڈ اور کٹ پتلی وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوام کا استحصال ہو رہا ہے خان صاحب کی عوام دشمن پالیسیوں سے 21 کروڑ عوام مایوس ہوچکے ہیں دن بدن مہنگائی میں اضافہ اور معاشی ابرتری حکومتی غلط پالیسیوں کی وجہ ہے یہی صورتحال رہی تو آئندہ دنوں میں معاملات مزید خراب ہو جائیں گے غریب آدمی کے معاشی حالات مزید خراب ہونگے اس لئے خان صاحب اپنی شکست کا اعتراف کریں اور قوم سے معافی مانگ کر عہدے سے مستعفی ہوجائیں انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ میں تو غریب اور بیروزگار نوجوانوں کے لئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا اور ستم ظریقی دیکھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے زخموں پرمرہم رکھنے کے بجائے زخموں کو تازہ کردیا گیا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں سلیکٹڈ وزیراعظم کی ناقص پالیسیوں کا پردہ فاش کیا اب ملک کی سیاسی جماعتوں عوام سول سوسائٹی سمیت ہر فرد کو سوچنا ہوگا کہ ملک کو مزید تباہی بربادی کے دہانے پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔


