چین ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے ایشیا میں سرفہرست ہے، رپورٹ
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین ڈیجیٹل معیشت میں پیمانے کے لحاظ سے بہت آگے ہے اور اس کی مالیت 2022 میں74 کھرب70ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔بوآ فورم برائے ایشیا کے سیکرٹری جنرل لی باڈونگ کی جانب سے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب کے دورا ن جمعرات کوایشیا ڈیجیٹل اکانومی 2023کی رپورٹ جاری کی گئی، رپورٹ کے مطابق جاپان 23کھرب70ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جس کے بعد جنوبی کوریا کی ڈیجیٹل معیشت کا حجم 952 ارب30کروڑ ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت، سعودی عرب، سنگاپور، انڈونیشیا، اسرائیل اور ملائیشیا کے تمام ممالک کی ڈیجیٹل معیشت 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ لی نے کہا کہ چین دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ڈیجیٹل معیشت میں سب سے زیادہ دوستانہ ترقیاتی ماحول، تیز ترین ترقی کی رفتار اور وسیع ترین ایپلی کیشنز موجود ہیں۔
Load/Hide Comments


