بھارت کا پرانے قیدیوں کو نشانہ بنا کر ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کا پروپیگنڈا بے نقاب
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آئندہ الیکشن میں کامیابی کے لئے مودی سرکار پاکستان دشمنی میں پاگل دکھائی دے رہی ہے، اس حوالے سے پرانے معصوم قیدیوں کو نشانہ بنا کر ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ مودی سرکار کے اس فالس فلیگ آپریشن کی خبر را کے زیرِ انتظام سوشل میڈیا اکاو¿نٹس نے ڈھکے چھپے الفاظ میں دی ہے۔ ممکنہ فالس فلیگ میں پرانے قیدیوں کوتشدد± کا نشانہ بنا کر انہیں تخریب کاری اور پاکستان سے در اندازی سے جوڑنا ہے، مودی سرکار نے کشمیریوں پر کی جانے والی بربریت کو چھپانے کیلئے قیدیوں کو تخریب کار دکھا کر فالس فلیگ آپریشن کی منظوری دی۔ جس کا چرچہ سوشل میڈیا پر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے جڑے اکاو¿نٹس سے بھی کروایا جا رہا ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز ان معصوم قیدیوں کو بربریت کا نشانہ بنا کر الزام پاکستان پر لگانے کا ڈرامہ بنا چکی ہے، مودی سرکار کے تیار شدہ اس منصوبہ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل میڈیا بلیک آو¿ٹ کر دیا گیا، کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 21 دسمبر کو ضلع پونچھ میں سورنکوٹ بھارتی فوج کے ٹرکوں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، جس میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، ٹرک اہلکاروں کو لے کر بیس جارہے تھے۔ بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں 5 بھارتی قابض فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے سے پاکستان مخالف واویلا تیز کردیا ہے۔ نام نہاد پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ نے پونچھ سیکٹر میں سرچ آپریشن کے دوران گھات لگا کر کیے گئے حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا۔


