غزہ کے مرد و خواتین، بچوں اور بوڑھوں سے تضحیک آمیز اسرائیلی سلوک کی ایک اور ویڈیو وائرل
غزہ(صباح نیوز)غزہ کے مرد و خواتین، بچوں اور بوڑھوں سے تضحیک آمیز اسرائیلی سلوک کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسٹیڈیم میں بچے اور بڑے مردوں کو برہنہ کرکے قطار میں کھڑا کیا گیا۔اسرائیل کی قید سے چھوٹ کر واپس غزہ آنے والے فلسطینیوں نے بدترین تشدد کے حوالے سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ برہنہ کرکے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، غیر انسانی حربے آزمائے گئے۔واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے جن کے ساتھ انسانی ہمدردی کے سلوک کی ویڈیو عالمی میڈیا نے بھی نشر کی تھیں۔
Load/Hide Comments


