گورنر بلوچستان لواحقین لانگ مارچ کے مسئلے کو حل کیے بغیر واپس نہیں آئیں گے، اختر مینگل

قلات (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قلات آمد، این اے 261 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل آر او آفس پہنچنے پر کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ پہلی بار 2012 میں ہم نے اٹھایا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی خواتین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے خود چل کر اسلام آباد پہنچ گئیں مگر افسوس کہ ان پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے FIR درج کی گئی، لاٹھی چارج اور ٹھنڈے پانی سے ان کا استعمال کیا گیا جو کہ کسی بھی مہذب معاشرے اسکی اجازت نہیں دیتا گونر بلوچستان اسلام آباد میں موجود ہیں یکجہتی کمیٹی کے مسئلے کو حل کیے بغیر خالی ہاتھ واپس نہیں آئیں گے، اب تک ڈیڑھ سو گرفتارشدہ افراد کو رہا کردیا گیا ہے سو کے قریب پابند سلاسل ہیں انکی رہائی کے کیلئے کوشاں ہیں اسلام آباد میں ہماری بچیاں ہیں ان کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھڑینگے انہوں نے کہا کہ اس بار الیکشن میں سب پارٹیاں وڑ جا?یں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ اور پی ڈی ایم کے ساتھ چل کر سوائے مایوسی کے کچھ نہیں پلاننگ کرنے والوں کے سامنے ہماری ہوشیاری کسی کام کا نہیں ان کے سامنے ہم معصوم لگتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں