پی پی پی بلوچستان سے ناراض خواتین رہنماﺅں کو کراچی طلب کرلیا گیا
کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی بلوچستان سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ تقسیم کرنے پر ناراض خواتین رہنماﺅں کو کراچی طلب کرلیا گیا ۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کی خواتین رہنماﺅں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کی تقسیم پر دو روز تک کوئٹہ میں احتجاج کے بعد پارٹی کی صوبائی قیادت نے مرکزی قیاد ت کو خواتین رہنماﺅں کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس پر پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 10خواتین رہنماﺅں کو ملاقات اور تحفظات دور کر نے کے لئے کراچی طلب کرلیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ خواتین رہنماﺅں کی آج شام چار بجے فریال تالپور سے ملاقات طے کی گئی ہے ملاقات میں صوبے کی خواتین رہنماﺅں کے تحفظات کو سنا جائے گا ۔
Load/Hide Comments


