رٹیرننگ آفیسرز انتظامیہ کا حصہ ہیں، ان کی کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں، اسلم بھوتانی

بیلا(یو این اے ) سابق رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ رٹیرننگ آفیسرز انتظامیہ کا حصہ ہیں ان کی کچھ مجبوریاں بھی ہوتی ہیں اعتراضات آر اوز کے پاس جمع ہیں 30 دسمبر (کل) تک وہ فیصلہ دے دینگے کہ کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہیں اور کس کے بحال جن جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونگے انہیں یہ بھی حق ہے کہ وہ معزز ہائی کورٹ کا ٹریبونل حتمی فیصلہ رے گا اپیل کرسکتے ہیں سپریم کورٹ کا ٹریبونل حتمی فیصلہ رے گا اور یہ فیصلہ 8 فروری سے پہلے کرے ہوسکتا ہے یا پھر الیکشن کے بعد بھی امیدوار کے خلاف کئے گئے دعوے کو مسترد یا پھر بحال کیا جاسکتا ہے سابق رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے جمعہ کے روز یہاں وائیٹ ہاس بیلہ میں یو این اے اور مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں سیاسی گہماگہمی جاری ہے مختلف امیدواروں نے دائر مدمقابل امیدواروں پر ریٹرننگ آفیسرز کے پاس اعتراضات دائر کئے اور ان اعتراضات کے فیصلوں کو آر اوز نے 30 دسمبر تک محفوظ رکھا ہے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما شاہد علی بلوچ نیشنل پارٹی سے علیحدگی کرکے اپنے ساتھیوں سمیت باقاعدہ بھوتانی کاروان میں شمولیت اختیار کرلی اسلم بھوتانی نے شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوانوں کی شمولیت سے بھوتانی گروپ کی عوامی مقبولیت اور عوامی پزیرائی کا یہ واضح ثبوت ہے کہ لوگ جوق در جوق شامل ہوریے ہیں اس موقع پر شہزاد بھوتانی جہانزیب قاسم رونجھو عرفان بھوتانی ابراہیم دودا چیرمین بابو فیض شیخ چیرمین جان شیر بلوچ اللہ بخش دلاری فرید دلاری محمد صدیق چھٹہ سرور رونجھو وسیم ایوب رونجھو جعفر رند خالد موندرہ سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں