صومالیہ میں بندرگاہ کے قریب خودکش بم دھماکا،چار افرادہلاک

موغادیشو:افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کی بندرگاہ کے قریب ایک چیک پوائنٹ پر ایک خودکش کار بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افرادہلاک جبکہ 17افرادزخمی ہوگئے،سکیورٹی فورسز نے بندرگاہ کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پرا سپتال منتقل کردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی افرادنے بتایاکہ ہفتے کی صبح ایک زور دور دھماکے کی آواز سنی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے بندرگاہ کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایاگیاکہ چار افرادہلاک ہوگئے۔ سن 2008 سے صومالیہ میں عسکریت پسند گروہ الشباب پرتشد کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں