برطانیہ میں تین مہینوں بعد شراب خانے، ریستوران اور حجام کی دکانیں کھل گئیں

لندن: برطانیہ نے معمول کی زندگی کی بحالی کی طرف سب سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آخرکار تین مہینوں بعد شہریوں کو پب میں شراب پینے، بال کٹوانے اور ریستوران میں کھانا کھانے کی اجازت دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزیر اعظم بورس جانسن نے کہاکہ ہر شخص کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور کاروباری اداروں کی مدد کے لیے معاشرتی دوری کو برقرار رکھنا ہوگا تاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچا جا سکے۔اپنے پیغام میں جانسن کا کہنا تھا کہ موسمِ گرما سے محفوظ طریقے سے لطف اندوز ہوں اور ایسا کچھ نہ کریں جس سے کورونا وائرس پر قابو پانے والی پیشرفت کو نقصان پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں