جاپان میں زلزلے کے بعد 50 آفٹر شاکس ریکارڈ، ہلاکتوں کی تعداد30 ہو گئی

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں نئے سال کے پہلے روز آنے والے شدید زلزلے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے اور اب تک 50 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد دل دہلا دینے والی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پرسامنے آئی ہیں ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ شدید زلزلے کے بعد سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑنے کے ساتھ رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔ جاپان میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے اور اب تک 50 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو امدادی ٹیمیں عمارتیں منہدم، سڑکیں تباہ اور سینکڑوں گھروں کی بجلی منقطع ہو نے والے دور دراز علاقوں تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔پیر کو دوپہر کے وسط میں 7.6 کی شدت کا زلزلہ آیا اس نے ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو اونچے مقام پر منتقل ہونے پر مجبور کردیا کیونکہ سونامی کی لہریں جاپان کے مغربی ساحل سے ٹکرا گئیں اور کچھ گاڑیاں اور مکانات بھی سمندر میں جا گرے۔ملک بھر سے فوج کے ہزاروں اہلکار، فائر فائٹرز اور پولیس افسران کو اشیکاوا پریفیکچر کے جزیرہ نوٹو کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں